۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
بالصور/ المراسم المشتركة لتخريج طلّاب جامعات الضبّاط التابعة للقوّات المسلّحة في جمهوريّة إيران الإسلامية بحضور قائد القوات المسلحة

حوزہ / پاکستانی میڈیا ایران کے متعلق جان بوجھ کر یا لاعلمی کی وجہ سے مسلسل غلط اخبار کو پراپوگیٹ کر رہا ہے اور ایرانی معتبر نیوز سائٹس کی بجائے العربیہ، ایران انٹرنیشنل سمیت یہودی میڈیا سے غلط اخبار نقل کر رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی میڈیا ایران کے متعلق جان بوجھ کر یا لاعلمی کی وجہ سے مسلسل غلط اخبار کو پراپوگیٹ کر رہا ہے اور ایرانی معتبر نیوز سائٹس کی بجائے العربیہ، ایران انٹرنیشنل سمیت یہودی میڈیا سے غلط اخبار نقل کر رہا ہے لہذا عوام کو ایسے بھٹکے ہوئے میڈیا کی اخبار پر توجہ نہیں دینی چاہیے۔

ابھی کل ایران کے سپریم لیڈر کے امید افزا خطاب کو ایران دشمن میڈیا نے غلط انداز سے نشر کیا۔ جس کو پاکستانی میڈیا نے بھی ہوبہو نقل کر دیا جبکہ ایرانی سپریم لیڈر نے پُرامن احتجاجات کی حمایت اور عوامی املاک نیز پولیس پر حملوں کی مذمت کی تھی اور تسلسل سے امریکہ و اسرائیل کی جاسوس ٹیموں کی گرفتاری اور امریکی حکام کی تشدد آمیز مظاہروں کی حمایت کے بعد مظاہروں کے پیچھے امریکی ہاتھ کو ملوث قرار دیا تھا۔

لہذا ایران بہ عنوان سدا بہار معاون ہمسایہ پاکستان کو کسی پروپیگنڈے کا حصہ نہیں بننا چاہیے اور ایران کے خلاف جھوٹی اخبار پھیلانے کا سنجیدہ سے نوٹس لینا چاہیے۔

واضح رہے کہ ایران میں حالات معمول پر آ رہے ہیں اور ان شاء اللہ اس بار بھی دشمن کی سرمایہ گزاری ہمیشہ کی طرح بے نتیجہ ہی ثابت ہو گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .